سرکاری ترجمان نے برونڈی کے صدر پیئر کورنزیزا کی موت کی وجہ حرکت قلب بند ہوجانا بتائی ہے، لیکن عالمی میڈیا پر ان کی موت کو کورونا وائرس سے جوڑا جارہا ہے۔ ان کی اہلیہ چند روز پہلے کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں اور اس وقت بھی وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
برونڈی کے صدر کا انتقال - برونڈی میں عام انتخابات
برونڈی کے صدر پیئر کورنزیزا کا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے، ان کی طبیعت گزشتہ ہفتہ اس وقت بگڑی جب وہ والی بال میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے تھے۔
برونڈی کے صدر پیئر کورنزیزا کا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال
پیئر کورنزیزا نے عالمی ادارہ صحت کے انتباہ کے باوجود کورونا وائرس وبا کے دوران ملک میں عام انتخابات کرائے تھے اور انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں کو بھی برونڈی سے نکال دیا تھا۔ برونڈی کے نئے صدر اگست میں حلف اُٹھائیں گے۔