افریقی ملک پوتسوانا کے مشہور اوکاوانگو ڈیلٹا میں کچھ روز قبل 275 ہاتھیوں کی پراسرار موت کا سانحہ پیش آیا ہے، جس کے بعد ملک میں حکومت نے ہاتھیوں کی موت کی تحقیقات شروع کی ہے۔
بوتسوانا کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ ہفتوں میں ملک کے مشہور اوکاوانگو ڈیلٹا کے علاقے میں مرنے والے ہاتھیوں کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف اینڈ نیشنل پارکس نے کہا 'ہاتھیوں کی پراسرار اموات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے اہلکاروں اور ہوائی جہاز کو متحرک کیا جارہا ہے۔ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور کینیڈا کی لیبز میں تجزیہ کے لئے نمونے جمع کیے گئے ہیں۔
محکمہ کے قائم مقام ڈائریکٹر لوکاس تولو نے بتایا 'ہم ہاتھیوں کی موت کی وجہ جاننے کے لیے جانچ کر رہے ہیں'۔