نائیجیریا کی عسکریت پسند 'بوکو حرام' نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں اغوا کردہ بچوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اس فوٹیج میں درجنوں بچے نامعلوم جنگلات میں نظر آرہے ہیں۔
ایسوسی ایٹ پریس نے اس ویڈیو کی تصدیق کی ہے۔ اس سے ایسا لگتا ہے کہ اغوا کاروں کو جنگل کے علاقے میں کم سن بچوں کے گروپ سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں ایک اغوا کار ایک لڑکے سے اغوا کاروں کے مطالبات کو دہرانے کے لئے کہتا ہے۔
بہ شکریہ ٹوئٹر @Rita_Katz لڑکے کو کیمرہ کے پیچھے سے کیا کہنا ہے یہ کہتے ہوئے ایک آواز سنی جا سکتی ہے اور لڑکا اسی طرح بول رہا ہے۔
واضح رہے کہ شمال مغربی قصبہ کنکارا کے ایک سرکاری بورڈنگ اسکول سے گزشتہ ہفتے چار سو سے زائد بچوں کو اغوا کیا گیا تھا۔
اس فوٹیج میں ایک لڑکے کا کہنا ہے کہ انہیں بوکو حرام کے رہنما ابوبکر شیکاؤ کے ہدایت کار گروہ نے اغوا کیا تھا۔
واضح رہے کہ شمالی نائیجیریا کے گورنمنٹ سائنس سیکنڈری اسکول سے سیکڑوں لڑکوں کو انتہا پسندوں نے اغوا کیا۔