نائیجیریائی فوج کے ترجمان جان ایننچے نے ایک پریس ریلیز میں اس کی اطلاع دی ۔
نائیجیریا میں بوکو حرام کا اہم ٹھکانہ تباہ - شدت پسند
نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں فوج نے کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے اسٹریٹجک کمانڈ سنٹر کو مکمل طور پر تباہ اور کئی شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
نائیجیریا میں بوکو حرام کا اہم ٹھکانہ تباہ
ترجمان کے مطابق فوج نے بدھ کے روز شمالی صوبہ بورنو کے سمبیسا کے جنگلات میں بو کو حرام کے مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کئے۔ بوکو حرام کے پاس نائیجیریا کے سمبیسا کے جنگلات میں سب سے بڑا تربیتی کیمپ بھی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ 'بدھ کے روز یہ مہم چلائی گئی۔ اس کا مقصد بوکو حرام کے اہم اڈوں کو ختم کرنا تھا۔ اس کارروائی میں متعدد شدت پسند بھی مارے گئے۔'