امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ عارضی طور پر اپنے جدید ترین بوئنگ 737 میکس طیاروں کو گراؤنڈ کر رہی ہے۔
بوئنگ کمپنی کے اس نتیجے پر پہنچنے سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام بوئنگ 737 میکس طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
بوئنگ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسے اپنے 737 میکس کی سیفٹی پر پورا یقین ہے۔
تاہم امریکی ہوابازی کے نگراں ادارے ایف اے اے، امریکی ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ اور ہوابازی کے حکام اور دنیا بھر میں پھیلے اپنے صارفین سے صلاح و مشورے کے بعد بوئنگ 737 میکس طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔