مغربی افریقی ملک نائیجیریا کے شمالی صوبے کاتسینا میں کچھ نامعلوم ہتھیار بند افراد نے ایک اسکول پر حملہ کرکے تقریباً 400 بچوں کا اغواء کرلیا ہے۔ نائیجیریا کے وین گارڈ نامی اخبار نے افسران کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
یہ واقعہ جمعہ کے روز کا ہے جب کنکارہ گورنمنٹ سکینڈری اسکول پر کچھ ہتھیار بند افراد نے حملہ کر دیا۔ اسکول کے سکیورٹی اہلکاروں کا قتل کرنے کے بعد وہ اسکول احاطے میں داخل ہوگئے۔ حملے کے وقت 800 سے زائد بچے اسکول میں موجود تھے۔ بندوق بند افراد نے کتنے بچوں کا اغوا کیا ہے، اس بارے میں اب تک کوئی واضح اطلاع مہیا نہ ہوپائی ہے۔ حملے کے دوران بڑی تعداد میں اسکول کے بچے آس پاس کے علاقوں میں چھپ گئے۔