کیمرون میں ایک اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا۔ حادثے کے وقت لوگ اسٹیڈیم میں جاری افریقہ کپ آف نیشنز Africa Cup of Nations دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ Stampede Outside Cameroon Stadium
کیمرون کے وسطی صوبے کے گورنر ناصری پال بیا نے کہا کہ 'حادثہ اس وقت پیش آیا جب فٹ بال کے شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ حادثے کے وقت اسٹیڈیم میں کیمرون اور کوموروس کے درمیان اہم ناک آؤٹ میچ کھیلا جا رہا تھا۔' Governor of Central Cameroon on Stampede Cameroon Stadium
انہوں نے کہا کہ 'اس حادثے میں کئی دوسرے لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے دارالحکومت یاؤنڈے کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکام کو ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔' Stampede at Cameroon Soccer Stadium