اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایتھوپیا میں وزیر اعظم کی حمایت میں منعقد ریلی میں حملہ، 29 زخمی - اپوزیشن پارٹی اورومو لبریشن فرنٹ

ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابي احمد کی حمایت میں منعقد ریلی کے دوران حملہ میں کم از کم 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایتھوپیا میں وزیر اعظم کی حمایت میں منعقد ریلی میں حملہ، 29 زخمی
ایتھوپیا میں وزیر اعظم کی حمایت میں منعقد ریلی میں حملہ، 29 زخمی

By

Published : Feb 24, 2020, 11:50 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:27 AM IST

اخبار ’عرب نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’اوروميہ‘ علاقہ کے امبو نامی شہر میں

اتوار کو ہو نے والے بم حملہ میں مسٹر ابي کے حامی زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں ’اجیگا نیوز‘ نے مقامی پولیس کے حوالہ سے کہا کہ یہ حملہ اپوزیشن پارٹی اورومو لبریشن فرنٹ کے کارکنان کی طرف سے کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے 29 میں سے 28 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، جنہیں علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

’عرب نیوز‘ کے مطابق اس سلسلہ میں چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ابي اس ریلی میں موجود نہیں تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ایتھوپيا میں 29 اگست کو الیکشن ہونے والا ہے، جس کے لئے مارچ میں پرچار شروع ہو جائے گا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details