نائجیریا میں بعض نامعلوم مسلح گروہوں نے صوبہ کادونہ کے علاقے کاورو کے دیہاتوں پر حملہ کر دیا جن ایک پولیس اہلکار سمیت بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں مسلح گروہوں کے دیہاتوں پر حملوں میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔
حالیہ دور میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے متعدد صوبوں میں موٹر سائیکل سواری پر پابندی ہے۔