افریقی ملک نائجیریا کے شمال مغربی صوبے کدونا کے دو دیہاتوں میں مسلح افراد کے الگ الگ حملوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جنگو کاتف کے علاقے میں واقع یگبک اور اُنگوان روہوگو دیہات پر جمعہ کے روز علی الصبح نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ اس حملے میں 10 افراد ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آوروں نے کئی گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا: بوکو حرام کے قبضے سے 344 مغوی طلبا رہا