فیلڈ مارشل خليفة حفتر کی قیادت والی 'لیبین نیشنل آرمی' نے دعوی کیا ہے کہ راجدھانی طرابلس کا متیگا ہوائی اڈہ کو پرواز کے لئے ممنوع علاقے میں شامل کرلیا گیا ہے۔
فوج کے ترجمان احمد مسماری نے فیس بُک پر پوسٹ میں کہا کہ فیلڈ مارشل خليفة حفتر کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں طرابلس کے متیگا ہوائی اڈے کو پرواز کے لئے ممنوع علاقے میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔
بیان کے مطابق فوج نے کہا ہے کہ ایئر لائنس نو فلائی زون کی سرحدوں کا احترام کریں اور طیاروں کو مشکل میں نہ ڈالیں۔