عالمی یوم مہاجرین کے موقع پر یو این ایچ آر سی کی خصوصی ایلچی انجلینا جولی نے اتوار کے روز برکینا فاسو میں پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا۔
اس دورے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ بے گھر ہونے والے لوگوں کے معاملے پر دلانا ہے۔
دورے کے دوران انجلینا جولی نے کہا کہ دنیا کو جاگنے کی ضرورت ہے، عالمی سطح پر تنازعات اور آب و ہوا میں تبدیلی سیکڑوں لاکھوں لوگوں کو دوسرے مقام پر پناہ لینے پر مجبور کر رہی ہے اور لوگ اپنے گھر کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ''مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم عالمی سطح پر جس سمت جا رہے ہیں ہمیں جاگنا ہوگا۔ بہت سارے تنازعات پیدا ہو رہے ہیں اور موسمیاتی تبدیلی بہت سارے لوگوں کو گھر چھوڑنے پر مجبور کر رہی ہے۔ اور اگر اس کا حل نہیں ہوا تو لاکھوں لوگوں کو مستقبل میں گھر چھوڑنا پڑے گا اور ایسے میں واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔''
یو این ایچ سی آر کی ترجمان فتوماتا لیجیون کابہ نے کہا کہ برکینا فاسو میں پناہ گزیں لوگوں کی صورتحال بہت زیادہ "غیر محفوظ" ہوگئی ہے۔