اردو

urdu

ETV Bharat / international

الجزائر میں پارلیمنٹ تحلیل، انتخابات کا اعلان - مسٹر عبدالمجید تبون نے آئندہ چند دنوں میں حکومتی رد و بدل کا بھی اعلان

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو تحلیل کرنے اور قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

algerian president calls for new elections after dissolving lower house of parliament
الجزائر میں پارلیمنٹ تحلیل، انتخابات کا اعلان

By

Published : Feb 19, 2021, 9:38 PM IST

شمالی افریقی ملک الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے اور جلد از جلد پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

جزائری ٹیلیویژن پر نشر ہونے والے قوم سے اپنے خطاب میں مسٹر عبدالمجید تبون نے کہا کہ 'میں نے قومی ایوان نمائندگان کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم جلد ہی انتخابات کا آغاز کریں گے'۔

صدر نے کہا کہ انتخابات کے ذریعہ نوجوان طبقہ کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے کا موقع حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نائجیریا میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک، 10 زخمی


مسٹر عبدالمجید تبون نے آئندہ چند دنوں میں حکومتی رد و بدل کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد وزراء کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں گذشتہ پارلیمانی انتخابات مئی سنہ 2017 میں ہوئے تھے اور نئے الیکشن کا شیڈیول سنہ 2022 کا ہے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details