اردو

urdu

ETV Bharat / international

الجیریا کے 29 صوبوں میں کرفیو میں توسیع - الجیریا کی انتظامیہ نے کورونا وائرس وبا

انتیس اضلاع کے شہریوں کو رات کے آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک گھر کے اندر رہنا ہوگا۔

Provinces
Provinces

By

Published : Jul 27, 2020, 1:55 PM IST

الجیریا انتظامیہ نے کورونا وائرس وبا کے تناظر میں ملک کے 29 صوبوں میں کرفیو اور کوارنٹین پابندیوں کو 15 دن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔

اس دوران مسافر اور کارگو ٹرانسپورٹ کے علاوہ ٹریفک پر پابندی ہوگی۔ 29 اضلاع کے شہریوں کو رات کے آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک گھر کے اندر رہنا ہوگا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ’’ کمیٹی اور ہیلتھ افسروں سے مشاورت اور ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عبد العزیز نے صدر کی رضامندی سے کرفیو اور کوارنٹین کی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

الجیریا میں اب تک کورونا کے 27357 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس سے یہاں 1155 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details