جنوبی افریقہ میں سی ڈی سی Africa CDC نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار کمیونیکیبل ڈیزیز (این آئی سی ڈی) کی جانب سے سارس کووڈ۔2 کے ایک نئے ویریئنٹ اومیکرون omicron کا پتہ لگانے کے اعلان کے ایک دن بعد اپیل کی، جو عالمی وبائی مرض کووڈ-19 کے پھیلاو میں سبب بن سکتی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون omicron پر تشویش کا اظہار کیا۔
ایجنسی نے ایک بیان میں بتایاکہ "پورے براعظم میں قومی صحت کے حکام کو صحت عامہ اور سماجی اقدامات کو مضبوط بنانا چاہیے اور کووڈ-19 انفیکشن کی نئی لہروں کے آنے سے پہلے بڑے خطروں والے گروپوں کو ترجیح دیتے ہوئے اپنی آبادی کے حفاظتی ٹیکوں کو تیز کرنا چاہیے۔"