افریقی ملک مالی میں ایک دہشت گردانہ حملے میں فوج کے کم سے کم چارجوان ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
مالی کی مسلح افواج (ایف اے ایم اے ) نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ ایف اے ایم اے نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے اتوار کی سہ پہر کولیکورو علاقے میں ایک سیکورٹی چوکی پر حملہ کیا۔