اردو

urdu

ETV Bharat / international

نیوزی لینڈ کے ملفورڈ ساؤنڈ میں زلزلہ کے تیز جھٹکے

جہاں ایک جانب کورونا وائرس وبا نے قہر برپا کیا ہے وہیں دوسری جانب بھارت سمیت میکسیکو، جاپان اور کیلفورنیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نیوزی لینڈ کے ملفورڈ ساؤنڈ میں زلزلہ کے تیز جھٹکے
نیوزی لینڈ کے ملفورڈ ساؤنڈ میں زلزلہ کے تیز جھٹکے

By

Published : Jun 25, 2020, 1:24 PM IST

نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے ملفورڈ ساؤنڈ میں آج 5.9 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے، جمعرات کو نیوزی لینڈ کے جیو نیٹ نے اس کی اطلاع دی۔

جیوینٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز میلفورڈ ساؤنڈ سے 35 کلومیٹر مغرب میں پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے کے جھٹکے شمال سے جنوب جزیرہ نما تک محسوس کیے گئے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایک ماہ میں دوسری بار اس خطے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

حالانکہ راحت کی بات یہ زلزلے سے کسی کے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details