اردو

urdu

ETV Bharat / international

روانڈا میں سڑک حادثہ، سات افراد ہلاک - 7 dead in a road accident

جنوبی روانڈا کے كامونیئ ضلع کے روگاریكا سیکٹر میں جمعرات کے روز ایک سڑک حادثہ میں کم از کم سات افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔

روانڈا میں سڑک حادثہ، سات افراد ہلاک
روانڈا میں سڑک حادثہ، سات افراد ہلاک

By

Published : Feb 13, 2020, 7:41 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:03 AM IST

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سات افراد کی موقع پر ہی موت جبکہ آٹھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی کافی تیز رفتار سے آ رہی تھی اور بے قابو ہوکر اس نے سامنے سے آنے والی بس اور ایک پک اپ ٹرک کو ٹکر مار دی تھی۔

پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ روانڈا پولیس کے مطابق گزشتہ سال یہاں سڑک حادثوں میں کم از کم 233 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details