عسکریت پسندوں نے بدھ کے روز برکینا فاسو کے شمالی علاقے ساحل میں گھات لگاکر حملہ کیا، جس میں 14 فوجیوں اور تین معاونین سمیت 47 افراد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 58 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔
یہ اطلاع وزارت مواصلات کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شورش زدہ ساحل علاقہ میں گورگڈجی کے نزدیک عسکریت پسندوں نے عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ مادر وطن کی حفاظت کے کام میں مصروف رضاکاروں (وی ڈی پی) کے مشترکہ قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا۔ حملہ میں 30 شہری، مسلح افواج کے 14 ارکان اور وی ڈی پی کے تین ارکان ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہوئے۔