افریقی ملک سوڈان میں سیلاب کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ دو مہینوں کے سے ملک میں شدید بارش کی وجہ سے سیلاب کی صورت حال بنی ہوئی ہے۔
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے شمال میں واقع گیلی نامی شہر سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔ سڑکیں ندیوں کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے انسانی حقوق سے متعلق تنظیموں سے رابطہ کیا لیکن ان کی جانب سے اب تک سوائے وعدے کے انہیں کچھ نہیں مل سکا ہے۔
لوگوں کی جانب سے راحت رسانی سے متعلق چیزوں کا مسلسل مطالبہ ہے، تاہم انہیں مجبور ہو کر خودی ہی راحت رسانی کا سامنا مہیا کرنا پڑ رہا ہے۔
ملک بھر میں ہزاروں گھر اس سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو چکے ہیں۔ اس تباہی کے سبب 46 افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ تقریبا 100 افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔