اردو

urdu

By

Published : May 5, 2020, 8:33 PM IST

ETV Bharat / international

لائبیریا میں کیچڑ میں دھنسنے سے 45 کانکنوں کی موت

مغربی لائبیریا کے مساکپا اور باگموگا شہروں میں منگل کی صبح کیچڑ دھنسنے اور اس میں ڈوب جانے سے 45 کانکنوں کی موت ہوگئی۔

لائبیریا میں کیچڑ میں دھنسنے سے 45 کانکنوں کی موت
لائبیریا میں کیچڑ میں دھنسنے سے 45 کانکنوں کی موت

مقامی ذرائع نے یہ جانکاری دی۔ کانکنوں کو بچانے میں مصروف مقامی لیڈر بانکو شیریف نے بتایا کہ بچاؤ اہلکاروں نے کانکنی کے دو مقامات سے کم از کم 45 لاشیں برآمد کی ہیں۔

متاثرہ کان کنوں، گرینڈ ڈکیمپ ماؤنٹ کاؤنٹی میں واقع سونے (گولڈ) کے معاملے میں مالا مال شہروں میں غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں سے وابستہ تھے.

ملک کے وزیر داخلہ وارنے سرلک نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ واقعہ کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں اگرچہ وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

مقامی ماہرین کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ حادثہ تیز بارش کے سبب بڑی مقدار میں کیچڑ اور دیگر چیزیں ڈھلان سے گرنے کے سبب پیش آیا ہوگا۔

ملک میں حالیہ برسوں میں کیچڑ دھنسنے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔ گزشتہ فروری میں گنی پیا شہر میں ہوئے حادثے میں 21 لوگوں کی موت ہونے پر حکومت نے قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details