اردو

urdu

ETV Bharat / international

جبوتی: کشتی ڈوبنے سے یمن کے 42 مہاجروں کی موت - etv bharat urdu

کشتی میں 60 مہاجر سوار تھے جو تشدد زدہ یمن سے کوچ کرکے جبوتی کی جانب جارہے تھے۔

Yemeni refugees
Yemeni refugees

By

Published : Apr 14, 2021, 12:32 PM IST

مشرقی افریقی ملک جبوتی کے ساحلی علاقے میں ایک کشتی ڈوب جانے سے اس میں سوار کم از کم 42 مہاجروں کی موت ہوگئی۔ بین الاقوامی مہاجر تنظیم (آئی او ایم) نے ایک ریلیز جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔

آئی او ایم کی ریلیز کے مطابق پیر کی صبح اسمگلروں کی ایک کشتی جبوتی کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی۔ کشتی میں 60 مہاجر سوار تھے اور وہ تشدد زدہ یمن سے کوچ کرکے جبوتی کی جانب جارہے تھے۔ کشتی ڈوبنے سے اس میں سوار کم از کم 42 لوگوں کی موت ہوگئی۔ کشتی کےڈوبنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

مارچ کے مہینے میں ہی اب تک 2343 سے زیادہ مہاجر یمن سے جبوتی آچکے ہیں۔ جبکہ فروری ماہ میں یہ تعداد تقریباً 1900 تھی۔

واضح رہے کہ یمن اور جبوتی کے درمیان عام طور پر مہاجر ایک مقام سے دوسرے مقام کی جانب جانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details