طرابلس کی میڈیکل سروس کے نمائندے ملیك میرسیٹ نے بتایا کہ فضائی حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یو این ایچ سی آر لیبیا نے ٹوئٹر پر کہاکہ یو این ایچ سی آر ضلع تاجورا میں غیر قانونی تارکین وطن کے ایک مرکز پر ہوئے ہوائی حملے کے سلسلے میں کافی فکر مند ہے جس میں بڑی تعداد میں پناہ گزین مارے گئے۔ شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔