اردو

urdu

ETV Bharat / international

لیبیا ساحل سے غیر قانونی 31 تارکین وطن کو بچایا گیا - illegal immigrants

لیبیا میں سنہ 2011 کے بعد سےعدم استحکام کی صورت حال بنی ہوئی ہے، کیونکہ شمالی افریقی ملک ان تارکین وطن کا پسندیدہ مقام بن گیا ہے، جو یورپ کی جانب جانے کے لیے بحیرہ روم کو عبور کرنا چاہتے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 18, 2020, 10:56 PM IST

مہاجروں کے لیے بین الاقوامی تنظیم نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل سے 31 غیرقانونی تارکین وطن کو بچایا گیا۔

آئی او ایم نے پیرکی شب ٹویٹ کر کے کہا کوسٹ گارڈ کے ذریعہ ساحل پر لائے گئے 31 تارکین وطن کو ہنگامی امداد فراہم کر نے کے لیے تریپولی میں آئی او ایم کے اہلکار پہنچے۔

رواں برس 7 ہزار تارکین وطن کا پتہ لگایا گیا اور انہیں لیبیا واپس کیا گیا ہے۔اس میں سے بیشتر حراست میں لے لیے جاتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ لیبیا میں سنہ 2011 کے بعد سےعدم استحکام کی صورت حال بنی ہوئی ہے۔کیونکہ شمالی افریقی ملک ان تارکین وطن کا پسندیدہ مقام بن گیا ہے جو یورپ کی جانب جانے کے لیے بحیرہ روم کو عبور کرنا چاہتے ہیں۔

لیبیا میں مہاجر کیمپ مکمل طور پر بھرگئے ہیں اور ان کیمپوں کو بند کرنے کی اپیل کے باوجود مہاجروں کا آنا جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details