لیبیا میں 22 غیرقانونی غیر مقیم افراد کو بچایا گیا - illegal immigrants rescued in Libya
غیر مقیم لوگوں کو مغربی شہر الخمیس کے نزدیک سمندر میں مچھلی پکڑنے والی ایک کشتی کے ملبے سے دو بلڈوزر کی مدد سے بچایا گیا۔
لیبیا کے ساحل کے نزدیک سےسمندر میں 22 غیرقانونی غیرمقیم افراد کو بچایا گیا ہے اور تین لاشیں لیبیا کے مغربی ساحل سے برآمد کی گئیں ہیں۔
لیبیا کی اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے وزارت داخلہ نے سنیچر کو بتایا کہ ان غیر مقیم لوگوں کو مغربی شہر الخمیس کے نزدیک سمندر میں مچھلی پکڑنے والی ایک کشتی کے ملبے سے دو بلڈوزر کی مدد سے بچایا گیا۔ اس کشتی میں 35 غیر قانونی غیر مقیم افراد سوار تھے۔
وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ضروری طریقہ کار اپنائے گئے ہیں اور غیر مقیموں کو انسداد امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ سال 2011 میں سابق صدر معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے لیبیا غیر محفوظ ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں غیر مقیم یورپ میں پناہ لینے کی کوششوں میں غیر قانونی طریقے سے بحر روم کو عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران بڑی تعداد میں غیر مقیم افراد ڈوب کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔