اردو

urdu

ETV Bharat / international

نائیجیریا: جیل پر حملے کے بعد 18 سو قیدی فرار - سرگرم علیحدگی پسند تحریک

فوری طور پر اس کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کسی تنظیم نے نہیں کیا ہے لیکن نائجیریا کے انسپکٹر جنرل پولیس نے اس علاقے میں سرگرم علیحدگی پسند تحریک کے ایک نیم فوجی دستے مشرقی سکیورٹی نیٹ ورک کو اس کا ذمہ دار بتایا ہے۔

gunmen attack
gunmen attack

By

Published : Apr 6, 2021, 8:39 AM IST

نائیجیریا میں گزشتہ رات دو بجے مسلح افراد کے حملے کے بعد 1،800 قیدی نائیجیریا کی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

حکام نے پیر کو بتایا کہ مشین گنوں اور راکٹ سے چلنے والے دستی بموں سے لیس عسکریت پسندوں نے جنوب مشرقی نائیجیریا میں رات میں ایک جیل کو نشانہ بنا کر متعدد حملے کئے۔

مقامی باشندہ اوچے اوکافور کے مطابق یہ حملے امو ریاست کے اویری نامی قصبے میں رات 2 بجے شروع ہوئے اور تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہے۔

حکام نے بتایا کہ مسلح افراد نے پولیس اور فوجی عمارتوں پر بھی حملے کئے۔

نائیجیریا جیل کے ترجمان فرانسس انوبور نے بتایا کہ "فرار ہونے والے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران جیل میں 35 قیدی بچے ہیں۔

یہ حملے جنوب مشرقی نائیجیریا میں تشدد کے سلسلے کے طور پر بھی دیکھے جا رہے ہیں، کیونکہ دو ہفتے قبل ہی عسکریت پسندوں کے ذریعہ چار پولیس اسٹیشنوں، فوجی چوکیوں اور جیل کی گاڑیوں پر حملوں کے دوران کم از کم ایک درجن سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

فوری طور پر اس کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کسی تنظیم نے نہیں کیا ہے لیکن نائجیریا کے انسپکٹر جنرل پولیس نے اس علاقے میں سرگرم علیحدگی پسند تحریک کے ایک نیم فوجی دستے مشرقی سکیورٹی نیٹ ورک کو اس کا ذمہ دار بتایا ہے۔ حالانکہ ای ایس این نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی مسلح حملہ آوروں سے اپنے لوگوں، ایگبو کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے رات میں ہونے والے تشدد کے دوران مشین گن، راکٹ سے چلنے والے دستی بم اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات سے حملے کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details