اردو

urdu

ETV Bharat / international

مالی حملے میں اقوام متحدہ امن فوج کے 18 اہلکار زخمی - مالی نیوز

شمالی مالی میں فوجی اڈے پر ہو ئے حملے میں اقوام متحدہ امن فوج کے 18 اہلکار زخمی ہو گئے۔

مالی حملے میں اقوام متحدہ امن فوج کے 18 اہلکار زخمی
مالی حملے میں اقوام متحدہ امن فوج کے 18 اہلکار زخمی

By

Published : Jan 10, 2020, 10:24 AM IST

اقوام متحدہ کے ترجمان نے اس کی اطلاع دی۔ اسٹیفن دجارك نے کہا ’’مالی میں اقوام متحدہ امن مشن نے بتایا کہ آج صبح كڈال علاقے کے ٹیسالیٹ میں کیمپ میں کئی مورٹار اور راکٹ داغے گئے‘‘ ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن فوج کے اہلکار اور انٹر نیشنل فورسز کے ساتھ کیمپ میں رہتے ہیں۔ دجارك نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق امن فوج کے 18 اہلکار اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں جس میں سے چھ شدید زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا’’ ہم کیمپ میں ہوئے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں ‘‘ ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details