وزارت صحت کے وبا سائنس کے ڈائرکٹر جوس لوئس الومیا نے جمعرات کو بتایا کہ ’آج متاثروں کی تعداد 3181 ہوگئی ہے۔
مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر اب 174 ہوگئی ہے۔'
وزارت صحت کے وبا سائنس کے ڈائرکٹر جوس لوئس الومیا نے جمعرات کو بتایا کہ ’آج متاثروں کی تعداد 3181 ہوگئی ہے۔
مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر اب 174 ہوگئی ہے۔'
الومیا نے بتایا کہ اب تک 29000 لوگوں کی اس وائرس کے انفیکشن کی جانچ کی جاچکی ہے اور جس میں سے 1720 کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ اس کے علاوہ 9188 لوگوں کی رپورٹوں کا انتظار کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 15 لاک سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 89 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا تین لاکھ افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے پانچ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 169 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 478 ٹھیک ہو چکے ہیں۔