لییبا کے ساحل کے قریب جمعرات کی شام پناہ گزینوں سے بھری ایک کشتی بحیرۂ روم میں غرقاب ہوگئی، جس کے نتیجے میں 150 افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یو ایچ سی آر کے مطابق اس حادثے میں تقریباً 150 افراد کو مقامی ماہی گیروں نے بچا لیا ہے۔
یہ کشتی لیبیا کے دارالحکومت تریپولی سے تقریباً 120 کلو میٹر دور ایک شہر سے نکلی تھی، لیکن جلد ہی حادثے کا شکار ہو گئی۔