نائیجیریا: کشتی حادثہ میں 14 افراد ہلاک - نائیجیریا میں کشتی حادثہ
کشتی میں 23 افراد سوار تھے، جو بینوئے سے دارالحکومت ماکردی کی طرف جاتے وقت آدھے راستے میں ہی ڈوب گئے۔
نائیجیریا کے شہر بینوئے میں کشتی کے پلٹنے سے 14 افراد ڈوب گئے۔
منگل کے روز پولیس ترجمان کیترین انینے نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کے روز پیش آیا ہے اور اب تک صرف دو افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ باقی افراد کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کشتی میں 23 افراد سوار تھے، جو بینوئے سے دارالحکومت ماکردی کی طرف جاتے وقت آدھے راستے میں ہی ڈوب گئے۔ مسافروں کی شناخت مقامی چرچ کے ممبرز کے طور پر ہوئی ہے۔
قابل غور ہے کہ اس واقعہ سے دو روز قبل لاگوس میں بھی ایک کشتی ڈوب گئی تھی، جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے اور باقی 14 افراد کو بحفاظت بچایا گیا تھا۔