اردو

urdu

ETV Bharat / international

مصر میں کورونا کے 111 نئے کیسز - مصر کے محکمہ صحت

یہ مسلسل 19 واں دن ہے جب کورونا متاثرین کی روزانہ کی تعداد 200 سے کم آئی ہے۔ اس سے پہلے جون میں کورونا کے 1774 معاملے سامنے آئے تھے۔

covid 19
covid 19

By

Published : Aug 21, 2020, 12:36 PM IST

مصر میں جمعرات کو کورونا وائرس انفیکشن کے 111 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 97025 ہوگئی ہے۔

مصر کے محکمۂ صحت کے مطابق یہ مسلسل 19 واں دن ہے جب کورونا متاثرین کی روزانہ کی تعداد 200 سے کم آئی ہے۔ اس سے پہلے جون میں کورونا کے 1774 معاملے سامنے آئے تھے۔

وہیں جمعرات کو کورونا سے 15 اموات ہوئی ہیں جس سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5212 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 909 مریضوں کے ٹھیک ہونے سے ٹھیک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 63462 تک پہنچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details