افریقی ملک یوگانڈا میں ایک تیل کے ٹینکر میں دھماکہ ہونے سے 10 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ یوگانڈا کے مغربی علاقے کمپالا میں پیش آیا جہاں تیل کا ٹینکر حادثے کا شکار ہو گیا۔ بعد ازاں اس میں متعدد دھماکے ہوئے۔
اس دھماکے کے نتیجے میں قریب کی متعدد دوکانوں میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پانے کی مکمل کوشش کی لیکن ٹینکر سمیت دوکان کے تمام سامان جل کر راکھ ہو گئے۔
حادثے کی وجہ کا انکشاف کرتے ہوئے یوگانڈا پولیس نے بتایا کہ تیز رفتاری کی وجہ سے اس طرح کے حادثات پیش آتے ہیں۔
افریقی ممالک میں ٹینکر دھماکوں کا کلچر واضح رہے کہ افریقی ممالک میں تیل ٹینکر حادثے کے دوران اکثر لوگوں کی ہلاکت کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹینکر کے ایکسیڈنٹ کے بعد مقامی باشندے تیل کی لوٹ کی کوشش میں ہوتے ہیں۔ اسی دوران دھماکے ہوتے ہیں اور ان دھماکوں کے دوران لوگوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں۔
افریقی ممالک میں تیل ٹینکر میں دھماکے ہونا اور اس دوران لوگوں کا ہلاک ہونا بہت عام بات ہے۔ حال ہی میں تنزانیہ میں بھی بالکل اسی طرح کے حادثے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی تھی۔