اردو

urdu

ETV Bharat / headlines

اشوک گہلوت کی گورنرسے ملاقات، اکثریت کا دعویٰ - kalraj mishra

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے گورنر کلراج مشرا سے گزشتہ رات ملاقات کرکے 102 ارکان اسمبلی کی فہرست سونپی ہے، وہیں سچن پائلٹ نے اپنے ساتھ 30 ارکان اسمبلی کے ہونے کی بات کرتے ہوئے حکومت کے اقلیت میں رہنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ashok gehlot
ashok gehlot

By

Published : Jul 19, 2020, 8:59 AM IST

راجستھان میں جاری سیاسی رسہ کشی کے دوران وزری اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست کے گورنر کلراج مشرا سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنے 102 حامی ارکان اسمبلی کی فہرست سونپی۔

گہلوت کی گورنر سے ملاقات کے بعد قیاس کیا جا رہا ہے کہ جلد اسمبلی اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

حالانکہ اس ملاقات کو خیر سگالی ملاقات کہا جا رہا ہے لیکن اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو وزیر اعلی اشوک گہلوت نے 102 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ان ارکان اسمبلی کی فہرست گورنر کو پیش کی ۔

واضح رہے کہ راجستھان میں کئی دنوں سے سیاسی ہنگامہ آرائی جاری ہے اور اس دوران نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ نے باغیانہ رخ اختیار کرتے ہوئے پارٹی وہیپ کی خلاف وزری کی ہے اوروہ پارٹی کی میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے تھے جس کے سبب انہیں پارٹی سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مدھیہ پردیش: کانگریس رکن اسمبلی سومترا دیوی بی جے پی میں شامل

اس بابت وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کئی بار کہہ چکے ہیں کہ سچن پائلٹ بی جے پی کے بہکاوے میں 8 کروڑ عوام کی منتخب کردہ حکومت کو گرانے کی سازش کر رہے ہیں۔

ashok gehlot

وہیں سچن پائلٹ نے اپنے ساتھ 30 ارکان اسمبلی کے ہونے کی بات کرتے ہوئے حکومت کے اقلیت میں رہنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس دوران گورنر کلراج مشرا کے ساتھ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی اچانک ملاقات نے ریاست میں سیاسی پارہ ایک بار پھر سے بڑھا دیا ہے۔

گورنر سے وزیراعلیٰ کی ملاقات کے بعد اب مانا جا رہا ہے کہ اشوک گہلوت جلد ہی ایوان میں فلور ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details