اردو

urdu

ETV Bharat / headlines

'مودی نے ویکسین کو اپنی تشہیر کا ذریعہ بنادیا' - ویکسین کی کمی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک صورتحال ہے کورونا ویکسین تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہونے کے باوجود بھارت میں ویکسین عام لوگوں کی زندگیاں بچانے کا ذریعہ نہیں بلکہ وزیراعظم نریندر مودی کی ذاتی تشہیر کا ذریعہ بن گیا ہے۔

مودی نے ویکسین کو اپنی تشہیر کا ذریعہ بنادیا: پرینکا گاندھی
مودی نے ویکسین کو اپنی تشہیر کا ذریعہ بنادیا: پرینکا گاندھی

By

Published : May 26, 2021, 6:21 PM IST

پرینکا گاندھی نے حکومت کو نشانہ بنانے کے لیے اپنی مہم ’ذمہ دار کون‘ ہے کے تحت کہا کہ حکومت نے اس ویکسین کا استعمال اپنی شبیہہ کو بہتر بنانے کے لئے کیا ہے اور اس نے جب سے ’ٹیکہ اتسو‘ منایا ہے اس کے بعد سے اب تک ملک میں ویکسینیشن کی شرح میں 83 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس ویکسین کو اپنی تشہیر کا ہتھیار بنالیا ہےاوراسی کی وجہ سے ، دنیا کا سب سے بڑا ویکسین تیار کرنے والا بھارت دوسرے ممالک کی ویکسین کے عطیات پر منحصر ہوگیا ہے اور وہ ویکسینیشن کے معاملے میں دنیا کے کمزور ممالک کی صف میں شامل ہوچکا ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ گزشتہ سال 15 اگست کو مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے بتایا تھا کہ ان کی حکومت نے ویکسین لگا نے کا پورا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ ملک کی ویکسین کی پیداواری صلاحیت کو دیکھتے ہوئے یہ باور کرنا آسان تھا کہ حکومت یہ کام آسانی اور بہتر طریقے سے کرلے گی ، لیکن مودی کے ’ٹیکہ اتسو‘ کے اعلان کے بعد ایک ماہ میں ویکسینیشن میں 83 فیصد کمی واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ویکسین کی قلت کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ ویکسین پر اب مودی کی صرف ایک تصویر ہی ہے، باقی ساری ذمہ داریاں ریاستوں پر عائد کردی گئی ہیں، جبکہ ریاستی حکومتیں ویکسین کی کمی کے بارے میں مرکزی حکومت کوتفصیلات بھیج رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details