اردو

urdu

ETV Bharat / headlines

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر صدر رام ناتھ کوویند کا پیغام - نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو

آج دنیا میں بھر میں ماحولیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ یہ سالانہ طور پر ایسے بڑے موقعوں میں سے ایک بڑا موقع ہوتا ہے‘ جسے اقوام متحدہ فطرت کی اہمیت کے تئیں عوامی بیداری لانے کیلئے منعقد کرتی ہے۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر صد رام ناتھ کوویند کا پیام
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر صد رام ناتھ کوویند کا پیام

By

Published : Jun 5, 2021, 10:01 PM IST

Updated : Jun 6, 2021, 8:31 AM IST

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ فطرت کے ساتھ مل کر زندگی گزارنا اور حیاتیاتی تنوع کا تحفظ کرنا بھارتی فطرت اور کلچر میں شامل رہا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں انھوں نے کہا کہ اب جب کہ بنی نوع انسان کووڈ۔19 کے خلاف نبردآزما ہے، ہم ایک پائیدار مستقبل کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کام کرنے کے اپنے عہد کا پھر اظہار کرتے ہیں۔

اس موقع پر نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ہر ایک سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور اِس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو روکنے کی کوشش تیز کریں۔ انھوں نے تمام لوگوں سے کہا کہ وہ آج سے ہی ماحولیات کا تحفظ کریں، تاکہ کل مستقبل کی نسلوں کو رہنے کے لائق کرہ ارض دیا جاسکے۔

Last Updated : Jun 6, 2021, 8:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details