اردو

urdu

ETV Bharat / headlines

عدالت نے روشن بیگ کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا - عوام کو دھوکہ

بیگ کی جائیدادیں ضبط کرنے میں حکومت کی تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس ابھے شرینواس اوکا اور جسٹس سورج گووندراج کی ڈویژن بینچ نے حکومت کو اس معاملے پر فیصلہ لینے کے لئے دو ہفتے کی مہلت دی ہے۔

عدالت نے روشن بیگ کی جائیدادیں ضبط کرنےکا حکم دیا
عدالت نے روشن بیگ کی جائیدادیں ضبط کرنےکا حکم دیا

By

Published : Jun 12, 2021, 8:18 AM IST

کرناٹک ہائیکورٹ نے جمعہ کے روز ریاستی حکومت کو کرناٹک پروٹیکشن آف انٹریسٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت سابق ریاستی وزیر روشن بیگ، جو آئی ایم اے پونزی گھوٹالے کے ملزم ہیں، کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

بیگ کی جائیدادیں ضبط کرنے میں حکومت کی تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس ابھے شرینواس اوکا اور جسٹس سورج گووندراج کی ڈویژن بینچ نے حکومت کو اس معاملے پر فیصلہ لینے کے لئے دو ہفتے کی مہلت دی ہے۔

اس سال کے شروع میں ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت کو بیگ کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا لیکن حکومت کووڈ لاک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے ایسا کرنے میں ناکام رہی۔

آئی ایم اے گھوٹالہ میں ایک لاکھ کے قریب سرمایہ کاروں کے چار ہزار کروڑ روپئے کے غیر قانونی ذخائر شامل ہیں اور یہ فنڈز بیگ کی طرف منسوب کر دئے گئے تاکہ فرم اپنی غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔ جب سے سی بی آئی نے اس کیس کو سنبھالا ہے، اس نے 33 ملزمان کے خلاف بشمول آئی ایم اے کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او منصور خان اور اس کے ڈائریکٹرز ، متعدد نجی افراد ، محصول اور پولیس عہدیداران کے خلاف چار مقدمات درج کرکے چار چارج شیٹ اور تین ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہیں۔

مذکورہ گروپ پر یہ الزام ہے کہ اس نے غیر مجاز ذخائر اکٹھا کیے۔ رقم واپس نہیں کی اور عوام کو دھوکہ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details