اردو

urdu

ETV Bharat / headlines

جیٹ ایئر ویز کے شیئر میں 30 فیصد گراوٹ - حصص گرا

مالی بحران کی وجہ سے فی الحال سروس بند کر چکی پرائیویٹ فضائی کمپنی جیٹ ایئر ویز کے حصص آج 30 فیصد نیچے چلے گئے۔

جیٹ ایئر ویز کے شیئر میں 30 فیصد گراوٹ

By

Published : Apr 18, 2019, 12:32 PM IST

ایئر لائنز نے بدھ کی شام اعلان کیا تھا کہ جمعرات سے اس کی تمام گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی جارہی ہیں ۔ اس نے کہا ہے کہ سروس کو عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے کمپنی نے نقد رقم کی کمی کا حوالہ دیا ہے۔

اس اعلان کے بعد آج صبح مارکیٹ کھلتے ہی کمپنی کا حصص 24.15 فیصد گركر 217.70 پوائنٹس پر کھلا۔ کل مارکیٹ بند ہوتے وقت یہ 241.85 پوائنٹس پر رہا تھا۔
خبریں لکھے جانے تک ایئر لائن کا شیئر 30.29 فیصد ٹوٹ کر 168.60 پوائنٹس تک نیچے آچکا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details