اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Sana khan Blessed With Baby Boy:ثنا خان اورمفتی انس کے گھر لڑکے کی آمد - Sana khan Blessed With Baby Boy

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ثنا خان نے آج لڑکے کو جنم دیا، ثنا خان نے بالی ووڈ کوخیرآباد کہنے کے بعد مفتی انس سے نکاح کی تھی۔

ثنا خان اورمفتی انس کے گھر لڑکے کی آمد
ثنا خان اورمفتی انس کے گھر لڑکے کی آمد

By

Published : Jul 5, 2023, 5:46 PM IST

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس کی مشہور جوڑے کے یہاں خوشخبری ہے۔ اکثر سرخیوں میں رہنے والے اس جوڑے کو اولاد کی نعمت نصیب ہوئی ہے۔ انہوں نے آج پانچ جولائی کو اپنے بچے کا استقبال کیا۔ ان کے یہاں ایک لڑکے کی ولادت ہوئی ہے۔ اس جوڑے نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت پوسٹ کے ساتھ اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔ ثنا خان نے شوبز سے واپسی کے بعد مفتی انس سے 2020 میں شادی کی تھی۔

ثنا خان نے 2020 میں شوبز کی دنیا کو مکمل طور پر خیر آباد کہہ دیا اور اسلام کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کیا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی انہوں نے تبلیغی جماعت سے منسلک ایک عالم دین مفتی انس سے شادی کر لی۔ ابھی تک وہ اپنے شوہر کے ساتھ متعدد بار حج اور عمرہ کر چکی ہیں۔ ان کے شوہر مفتی انس وقتا فوقتا ان کو اسلام کی راہ پر چلنے کیلئے گائیڈ کرتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Shah Rukh Khan in Los Angeles لاس اینجلس میں شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران زخمی، ناک کی معمولی سرجری

مزید پڑھیں:72 Hoorain جے این یو میں 72 حوریں کی خصوصی اسکریننگ

واضح رہے کہ ثنا خان بگ باس جیسے ریالٹی شو میں بھی نظر آئی تھی۔ اس کے علاوہ فلموں میں بھی کام کیا تھا۔ شوبز کی دنیا میں حال ہی میں گوہر خان-زید دربار، شعیب ابراہیم-دپیکا ککڑ کے بعد ثنا خان اور مفتی انس بھی والدین بننے والے جوڑوں میں شامل ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details