اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Ram Charan, Upasana Welcome Baby Girl رام چرن اور اپاسنا کے گھر ننھی پری کی آمد - رام چرن اور اپاسنا کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی

آر آر آر کے اسٹار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کونڈیلا کے گھر آج صبح بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان کی شادی 2012 میں میں ہوئی تھی۔

رام چرن اوراپاسنا کے گھر ننھی پری کی آمد
رام چرن اوراپاسنا کے گھر ننھی پری کی آمد

By

Published : Jun 20, 2023, 1:03 PM IST

Updated : Jun 20, 2023, 2:34 PM IST

حیدر آباد: اسٹار جوڑا رام چرن اور اپاسنا کونڈیلا نے آج صبح بیٹی کا استقبال کیا۔ حیدرآباد کے اپولو اسپتال کے مطابق اپاسنا نے آج صبح ایک لڑکی کو جنم دیا۔ اسپتال کی جانب سے جاری بلٹین میں بتایا گیا کہ رام چرن بیٹی کے والد بن چکے ہیں جبکہ زچہ اور بچی دونوں صحت مند ہیں۔ اس خبر کے ساتھ ہی ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسٹار راکول پریت نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسے ساری خوشیاں اور پیار نصیب ہو۔ ساتھ ہی سوپر اسٹار چرنجوی اور ان کی اہلیہ کو بھی مبارکباد دی جارہی ہے۔

رام اور اپاسنا 14 جون 2012 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ انہوں نے ڈسمبر 2022 میں حاملہ ہونے کی خوشی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ رام چرن، میگا اسٹار چرنجیوی کے فرزند ہیں۔

مزید پڑھیں:Controversy On Adipurush ایودھیا کے سنتوں نے فلم ادی پوروش پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا

مزید پڑھیں:رام چرن اور جونئیر این ٹی آر کا رومانوی انداز، ویڈیو وائرل

رام چرن کو ڈائریکٹر شنکر کی آنے والی فلم گیم چینجر میں کیارا اڈوانی کے مقابل میں نظر آئیں گے۔ گیم چینچر تلگو تمل اور ہندی تین زبانوں میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس فلم میں اسٹار ایس جے، سوریہ ، جے رام ،انجلی اور سریکانت بھی نظر آئیں گے۔ رام چرن کی مقبولیت میں آر آر آر فلم کے ریلیز کے بعد بے پناہ اضافہ ہوا۔ اس فلم نے گزشتہ برس ریکارڈ آمدن کے ساتھ نمایاں مقام حاصل کیا لیکن اسکے ایک گانے کو آسکر ایوارڈ ملنے کے بعد یہ فلم عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔ جنوبی ہندوستان میں آر آر آر کے اداکاروں کے لاتعداد فینز موجود ہیں جو ان اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب رہتے ہیں۔ یہ اداکار اس غیر معمولی توجہ کا جواب بھی انتہائی متانت اور سنجیدگی سے دیتے ہیں اور اکثر اپنے فینز کے جذبات و احساسات کی قدر کرتے ہیں۔

Last Updated : Jun 20, 2023, 2:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details