ممبئی: کمال راشد خان کو منگل کو ممبئی کی ملاڈ پولیس نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، کمال راشد خان کو ممبئی ائیرپورٹ پر اترنے کے فوری بعد ہی حراست میں لے لیا گیا جنہیں آج بوریولی عدالت پیش کیا گیا عدالت نے اُنہیں 14 دِنوں کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
اس معاملے میں اُن کے خلاف ممبئی کے ملاڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اُنہیں پوچھ گچھ کے لیے پہلے حراست میں لیا اور پھر اُنہیں گرفتار کرلیا۔ شیوسینا يوا سینا رکن راہل کنال نے کہا کہ کمال خان کو اُن کے ٹوئٹ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے سال 2020 میں رشی کپور اور عرفان خان کے حوالے سے قابل اعتراض ٹوئٹ کئے تھے۔ اس سے متعلق کمال خان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔ کے آر کے کے خلاف شکایت یوا سینا کے رکن راہل کنال نے درج کرائی تھی۔ ممبئی پولیس نے بتایا کہ کمال کو آج بوریولی عدالت میں پیش کیا گیا ہے جہاں اُنہیں 14 دِنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے۔ Kamal Khan Sent to 14 days judicial custody