حیدرآباد: ای ٹی وی نیٹ ورک کا 'بال بھارت' 12 ہندوستانی زبانوں آسامی، بنگالی، گجراتی، ہندی، کنڑ، مراٹھی، ملیالم، اڈیہ، پنجابی، تیلگو، تمل اور انگریزی میں خاص بچوں کے لیے نشر ہوتا ہے۔ اس کا مقصد کروڑوں بچوں تک اپنی پہنچ بنانا ہے۔Bal Bharat Launches New Programs
ای ٹی وی بال بھارت تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم زبانوں کے ساتھ اسٹینڈ الون فارمیٹ میں بھی دستیاب ہے۔ اس میں 'ای ٹی وی بال بھارت ایچ ڈی' اور 'ای ٹی وی بال بھارت ایس ڈی' چینلز بھی ہے، جن کی پہنچی پورے ملک تک ہے۔ ایس ڈی اور ایچ دی چینلز میں یہ آپشن بھی ہے کہ آپ انہیں 12 علاقائی زبانوں میں دیکھ سکتے ہیں۔
بچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان کے لیے پروگرامز بنائے گئے ہیں۔ ہرچینل میں ایکشن، ایڈونچر، کامیڈی، ایپک اور مسٹری جیسے صنف کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ پروگرامز بچوں سے متعلق مسائل پر مبنی ہوں گے۔
چینل کے پروگرامز کی تیاری کے دوران ایسے مواد کی فراہمی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، جس میں گھریلو معلومات سے لے کر بین الاقوامی معلومات تک شامل ہوں، جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے، تاکہ بچے ان سے جڑ پائیں اور لطف اندوز ہوسکیں۔ ای ٹی وی بال بھارت بچوں کے لیے بھارتی روایت پر مبنی تفریح فراہم کرنے اور انہیں بھارتی ثقافت سے جوڑنے کے لیے پرعزم ہے۔
موسم گرما کا آغاز: یکم اپریل سے گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ہونے والا ہے۔ چینل نے نئے پروگرام شروع کیے ہیں جن میں ہندوستانی اور بین الاقوامی دونوں طرح کے کنٹینٹ شامل ہے، تاکہ بچے ان سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور پروگرام 'ڈینس اینڈ گنیشر' (DENNIS AND GNASHER) ہے۔ جن بچوں نے ابھی تک اسکول جانا شروع نہیں کیا ہے، ان کے لیے 'بی بی شارک' جیسے پروگرام ہے۔ یہی تفریح اور کامیڈی پروگرام میں 'اسپنج باب اسکوائر پینٹز کافی مقبول ہے۔ ان نئے لانچ کے علاوہ چینل کے ٹاپ تین شو میں ایک 'دی سسٹرس' شامل ہے۔ یہ خواتین پر مبنی ہے۔ اس کے علاوہ کلاسکک ایڈونچر سیریز'دی جنگل بک' بھی ہے۔ اس کے علاوہ 'پانڈے جی پہلوان' ای ٹی وی بال بھارت کا بے حد مقبول پروگرام ہے، جو کیلاش پور کے سپر ہیرو پر مبنی ہے۔
اسپنج باب اسکوائر پینٹ: یہ ایک ایسا کردار ہے جو سمندر کے نیچے انناس کے بنے گھر میں رہتا ہے۔ وہ کرسٹی کریبس ریستوراں میں کام کرتا ہے اور بہت سادہ زندگی گزارت ا ہے۔ تو اس طرح کے پروگرام دیکھئیے اور اس سے لطف اندوز ہوں۔