اردو

urdu

By

Published : Aug 11, 2022, 10:27 PM IST

ETV Bharat / entertainment

Bhool Bhulaiya 3: کیا دیپیکا پڈوکون بھول بھلیاں 3 میں کام کریں گی؟

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھول بھلیاں 3 میں کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔ Bhool Bhulaiya 3

کیا دیپیکا پڈوکون بھول بھلیاں 3 میں کام کریں گی؟
کیا دیپیکا پڈوکون بھول بھلیاں 3 میں کام کریں گی؟

ممبئی:فلم بھول بھلیاں 2 میں کارتک آرین کے ساتھ کیارا اڈوانی اور تبو نے اہم کردار ادا کیا۔ اس فلم نے باکس آفس پر200کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔ کہا جارہا ہے کہ فلم بنانے والے فلم بنانے کی تیاری میں لگ گئے ہیں۔ بھول بھلیاں 2کی کامیابی کے بعد بھول بھلیاں 3 کو اور بڑی سطح پر بنانا چاہتے ہیں اور فلم کی اسٹار کاسٹنگ میں بھی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ فلم بنانے والے فلم کو ایک بڑے سطح پر عموما140کروڑ کے بجٹ میں بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ایسی خبر ہے کہ کارتک آرین کے ساتھ بھول بھلیاں 3 میں کیارا اڈوانی نہیں بلکہ دیپیکا پڈوکون رومانس کرتی ہوئی نظر آسکتی ہیں۔ کہا جا رہا ہے فلم بنانے والے فلم کے تیسرے حصے میں دیپیکا پڈوکون کوکاسٹ کرنے کامنصوبہ بنارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details