حیدر آباد: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اب اپنی آنے والی تھرلر ایکشن فلم جوان کے ساتھ دھوم مچانے والے ہیں۔ کنگ خان کے مداحوں کو اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ فلم سنیما گھروں میں 7 ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس سے قبل فلم جوان کے ٹریلر کے انتظار میں بیٹھے ٹریلر شائقین کے لیے 31 اگست کو صبح 11:56 بجے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
اپنے وعدے کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم کا شاندار اور دھماکہ خیز ٹریلر شائقین کے حوالے کر دیا ہے۔ یقیناً اب جوان کا ٹریلر سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے مداحوں میں دھوم مچانے والا ہے۔ علاہ ازیں شاہ رخ خان کے ذریعئے ایکس پر کئے گئے ایک پوسٹ کے مطابق، ’31 اگست شام 9 بجے فلم جوان کا ٹریلر برج خلیفہ پر بھی ریلیز ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیار دنیا کا سب سے خوبصرت احساس ہے، تو پیار کے رنگ میں رنگ جاؤ۔‘