حیدرآباد:سال 2021 میں فلم ساز زویا اختر اور فرحان اختر نے اپنے آنے والے پروجیکٹ جی لے ذرا کا اعلان کیا تھا۔ اس فلم میں پرینکا چوپڑا جونس، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کو مرکزی کرداروں کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ یہ فلم تین خاتون دوست کی زندگی پر مبنی ہونے والی تھی۔ اس فلم کو زویا اختر، فرحان اختر اور ریما کاگتی نے مل کر لکھا ہے اور اس کی ہدایتکاری خود فرحان اختر کرنے والے تھے جنہوں نے دل چاہتا ہے جیسی فلم کی ہدایتکاری کی ہے۔Zoya Akhtar on Jee Le Zara
اس دلچسپ اعلان کے بعد سے فلمی شائقین جی لی ذرا سے متعلق نئی جانکاری کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ وہیں اس دوران پرینکا چوپڑا اور کترینہ کیف کے اس پروجیکٹ سے پیچھے ہٹنے کی بھی افواہیں پھیلی، جس سے مداحوں میں تشویش پھیل گئی۔ تاہم فلمساز نے ان افواہوں کو ختم کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ دونوں باصلاحیت اداکار فلم سے جڑے ہوئے ہیں اور فلم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔