اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Zara Hatke Zara Bachke: آدی پروش کی کمائی گھٹنے کے بعد ذرا ہٹکے ذرا بچکے نے باکس آفس پر ایک بار پھر رفتار پکڑی - ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی باکس آفس کمائی

وکی کوشل اور سارہ علی خان کی رومانوی کامیڈی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے باکس آفس پر تیسرے ہفتے اچھا کاروبار کر رہی ہے۔

ذرا ہٹکے ذرا بچکے نے 20 ویں دن باکس آفس پر ایک بار پھر رفتار پکڑی
ذرا ہٹکے ذرا بچکے نے 20 ویں دن باکس آفس پر ایک بار پھر رفتار پکڑی

By

Published : Jun 22, 2023, 2:18 PM IST

حیدرآباد: بدھ کے روز لکشمن اٹیکر کی رومانٹک کامیڈی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کو باکس آفس پر دوبارہ زندگی مل گئی ہے اور اس کی وجہ ہے فلم آدی پروش سے شائقین کی دوری ، جس کی باکس آفس کمائی میں بدھ کے روز زبردست کمی دیکھی گئی ہے۔ فلم آدی پروش کی ریلیز کے پہلے دن شاندار کمائی کے باوجود وکی کوشل اور سارہ علی خان کی فلم نے باکس آفس پر بازی مار لی ہے۔ ان کی فلم نے تیسرے ہفتے کے آخر میں مجموعی طور پر 5 کروڑ روپے سے زیادہ کا شاندار کاروبار کیا ہے۔Zara Hatke Zara Bachke

پیر کے روز بھی وکی کوشل اور سارہ علی خان کی فلم 1.08 کروڑ کما کر باکس آفس پر اپنا قبضہ جمانے میں کامیاب رہی۔ ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی کمائی منگل کے روز پہلی بار ایک کروڑ سے نیچے گر کر 99 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ فلم نے بدھ کے روز دوبارہ اپنی رفتار پکڑی اور 1.08 کروڑ روپے کی کمائی ہے۔ فلم نے اتنی ہے کمائی کی جتنی پیر کو کی تھی۔ فلم نے گھریلو باکس آفس پر 70 کروڑ روپے کا ہندسہ بھی عبور کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پربھاس، کریتی سینن، اور سیف علی خان کی فلم کی کمائی پیر کے روز 20 کروڑ روپے تک گرنے کے بعد بدھ کے روز 7.50 کروڑ روپے تک پہنچ گئی اور منگل کو فلم نےاس کی صرف نصف کمائی کی۔ جب کہ فلم نے اپنے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر طوفان لادیا تھا لیکن شائقین اور ناقدین کی تنقید کے بعد باکس آفس پر یہ طوفان تھم گیا ہے۔

فلم انڈسٹری کے مشہور ماہر ترن آدرش کے مطابق ذرا ہٹکے ذرا بچکے اس جمعہ کو بڑی ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو باکس آفس پر 75 کروڑ کا سنگ میل عبور کر لے گی۔ صرف کرشنا وی بھٹ کی ہارر پکچر 1920: ہاررز آف دی ہارٹ، جس میں اویکا گور نے اداکاری کی تھی، تھیٹرز میں ریلیز کی جائے گی۔

29 جون سے شروع ہونے والے طویل عید ویک اینڈ کے دوران نئی فلمیں باکس آفس کا کھیل کھیلنے اگلے ہفتے میدان میں آئیں گی۔ اگلے ہفتے کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم ستیہ پریم کی کتھا ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:آدی پروش کے طوفان کا ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی کمائی پر زیادہ اثر نہیں پڑا

ABOUT THE AUTHOR

...view details