وکی کوشل اور سارہ علی خان کی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے نے باکس آفس پر اچھی شروعات کی ہے۔ فلم نے اپنے پہلے دن 5.49 کروڑ روپے کی کمائی کی جبکہ دوسرے دن فلم نے 7.20 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق وکی اور سارہ کی فلم نے تھیٹرز میں اپنے تیسرے دن تقریباً 9 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ گھریلو باکس آفس پر فلم نے مجموعی طور پر اب تک تقریبا 21.69 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔Zara Hatke Zara Bachke box office
ذرا ہٹکے ذرا بچکے کو ایک پر ایک مفت ٹکٹ کی منفرد حکمت عملی کی وجہ سے فائدہ پہنچ رہا ہے۔ لکشمن اٹیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں وکی کوشل اور سارہ علی خان پہلی بار بڑے پردے پر اداکاری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دی کیرالہ سٹوری اور اسپائیڈر مین: ایکروسس دی اسپائیڈر-ورس کی باکس آفس پر قبضہ کے باجود یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر مضبوطی سے کمائی کرنے میں کامیاب رہی ہے۔