حیدرآباد:سارہ علی خان اور وکی کوشل کی اداکاری والی رومانٹک کامیڈی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے ویک اینڈ میں زبردست کمائی کرنے کے بعد پیر کے روز باکس آفس پر معمولی کمائی کر پائی۔ یہ فلم کا پہلا سوموار ہے جب فلم کی باکس آفس کلیکشن میں معمولی گرواٹ دیکھی گئی ہے۔ پیر کے روز فلم، جس نے ناقدین کی طرف سے ملے جلے جائزے حاصل کیے، تقریباً 4.41 کروڑ روپے کی کمائی کر پائی۔ جس سے اب فلم کی مجموعی کمائی 26.73 کروڑ روپے ہوجاتی ہے۔فلم کی اب تک کی کمائی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ فلم 50 کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہونے کے راستے میں ہے۔Zara Hatke Zara Bachke BO 4
فلمی تجارت کے ماہر ترن آدرش نے ٹوٹر پر باکس آفس پر فلم کے تازہ ترین اعداد و شمار شیئر کیے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ 'ذرا ہٹکے ذرا بچکے ریلیز کے چوتھے دن (سوموار) کی کمائی نے فلم کے سرمایہ کاروں کو خوش ہونے کا موقع دیا ہے۔ ویک اینڈ کے بعد فلم نے کام کاج والے دن بھی باکس آفس پر اپنی گرفت مضبوط کی ہوئی ہے۔ پیر کو فلم نے 4.14 کروڑ، اتوار 9.90 کروڑ، ہفتہ 7.20 کروڑ، اور جمعہ 5.49 کروڑ کی کمائی کی۔ فلم نے بھارتی باکس آفس پر مجموعی طور پر 26.73 کروڑ کی کمائی کی'۔