سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ اگر وہ اپنا نقاب اتارے بغیر کھانا کھانے کا انتخاب کرتی ہیں تو یہ مکمل طور پر ان کی مرضی ہوگی۔ انہوں نے ایک فالوورز کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کیا جس میں ایک خاتون چہرہ کا پردہ کرتے ہوئے کھانا کھاتی نظر آرہی ہیں۔ اگرچہ زیادہ تر صارفین نے زائرہ کے اس بات پر ان کی حمایت کی ہے وہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کھانا کھاتے وقت پردہ ہٹایا جاسکتا ہے۔Zaira Wasim on woman eating in niqab
اس تصویر کو ایک ٹویٹر صارف نے یہ کیپشن دیتے ہوئے شیئر کیا ہے کہ ' کیا یہ انسان کا فیصلہ ہے؟ اس ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے زائرہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ ' ابھی حال میں ایک شادی میں شرکت کی، مں نے بالکل ایسا ہی کھایا اور یہ مکمل طور پر میری مرضی ہے۔ یہاں تک کہ جب میرے آس پاس موجود ہر شخص مجھے یہ کہہ کر میری تنقید کر رہا تھا کہ میں نقاب اتار سکتی ہوں۔ لیکن میں نے ایسا نہیں کیا'۔
زائرہ کے بہت سے فالوورز نے نقاب پہننے کے بارے میں ان کے خیالات کی تعریف کی۔ ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ ' ہم یہ دوسروں کے لیے نہیں کرتے، تو اس سے خود نمٹو، بالکل صحیح کہا زائرہ وسیم آپ کا جواب شاندار تھا۔ یہ مکمل طور پر آپ کی مرضی ہے'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' اسے یہ بتانا بند کرو کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں، یہ اس کی زندگی اور اس کا عقیدہ ہے، اس لیے اسے اکیلا چھوڑ دیں'۔ایک اور نے لکھا کہ 'اللہ آپ کو اپنے مذہب پر چلنے کی مزید طاقت اور وقار عطا فرمائے۔ آمین'۔