اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Will Smith in India: ممبئی کے نجی ایئرپورٹ پر نظر آئے ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ - ول اسمتھ کا بھارت دورہ

ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کو ہفتے کے روز ممبئی کے ایک نجی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ 'کنگ رچرڈ' اداکار کا ملک آنے کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوپایا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ آسکر کے تنازع کے بعد پہلی بار اسمتھ ایسے عوام کے سامنے نظر آئے ہیں۔ Will Smith in India

ممبئی کے نجی ائیرپورٹ پر نظر آئے ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ
ممبئی کے نجی ائیرپورٹ پر نظر آئے ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ

By

Published : Apr 23, 2022, 2:11 PM IST

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ جنہوں نے گزشتہ ماہ اکیڈمی ایوارڈز کے اسٹیج پر کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارا تھا، ہفتہ کو ممبئی کے ایک نجی ہوائی اڈے پر دیکھے گئے۔ اداکار کو ایک بڑے سائز کی سفید ٹی شرٹ میں ملبوس دیکھا گیا تھا۔ تصویر میں ول اسمتھ کے گلے میں 'مالا' بھی دیکھا گیا تھا۔ 53 سالہ سپر اسٹار نے تصویر کھینچ رہے میڈیا نمائندوں کی طرف ہاتھ بھی ہلایا اور ان کے ساتھ تصویر لینے والے مداحوں کے ساتھ اسمتھ نے تصویریں بھی لیں۔ فی الحال اداکار کے ملک آنے کے مقصد کے بارے میں کوئی جانکاری نہی مل سکی ہے۔

ممبئی کے نجی ائیرپورٹ پر نظر آئے ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسمتھ نے بھارت کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے اپنی فیس بک واچ سیریز کے سلسلے میں 2019 میں ہریدوار کا دورہ کیا تھا اور ممبئی میں 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2' میں اپنے کیمیو کے لیے بھی شوٹ کیا تھا۔ اس کے علاوہ اسمتھ، آسکر کے تھپڑ والے واقعے کے بعد اسپاٹ لائٹ سے دور ہیں۔ بتادیں کہ 2022 کے آسکر تقریب میں بہترین دستاویزی فیچر کا ایوارڈ پیش کرتے ہوئے، کرس راک نے اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کے گنجے پن کا مذاق اڑایا تھا۔ راک نے کہا تھا کہ وہ پنکیٹ اسمتھ کو جی آئی جین 2 میں دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ جاڈا ایلیوپیشیا جیسی بیماری میں مبتلا ہیں، اس لیے جب کرس نے پنکیٹ کا مذاق اڑایا تب اسمتھ نے جذباتی ہوکر راک کو تھپڑ مارا تھا۔

ممبئی کے نجی ائیرپورٹ پر نظر آئے ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ

اس واقعے کے چند منٹ بعد اسمتھ کو 94ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین اداکار کے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم 'کنگ رچرڈ' کے لیے انہیں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تھا اور یہ اسمتھ کا پہلا آسکر ایوارڈ بھی تھا۔ اپنا پہلا آسکر قبول کرتے ہوئے اسمتھ نے اکیڈمی اور ساتھی نامزد امیدواروں سے معذرت کی لیکن راک کا ذکر نہیں کیا۔ تاہم، اپنے غیر اخلاقی رویے کے لیے ردعمل ملنے کے بعد اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر کرس راک اور اکیڈمی کےلیے ایک معافی نامہ جاری کیا۔

29 مارچ کو اسمتھ، روبن اور اکیڈمی کے سی ای او ڈاؤن ہڈسن کے درمیان ایک مختصر ورچوئل میٹنگ ہوئی، جس کا آغاز اسمتھ نے کیا تھا۔ اس کے چند گھنٹے بعد اسمتھ نے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز سے اپنے استعفیٰ کا اعلان کردیا تھا۔ اکیڈمی کے بیان کے فوراً بعد اسمتھ نے اپنی AMPAS رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور اکیڈمی نے اپنی تحقیقات جاری رکھی۔ اس کے بعد اکیڈمی نے اپنی میٹنگ کو آگے بڑھایا، جہاں انہوں نے اسمتھ پر اگلے 10 برسوں تک ایونٹس پر آنے سے پابندی لگا دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details