حیدرآباد: اداکار وجے ورما، جو اس وقت اپنی حالیہ سیریز دہاڑ کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں، نے ویڈیو کے ذریعہ اپنے گھر کا دورہ دیا۔ اس دوران انہوں نے کافی کارنر، اپنے قیمتی جوتے اور عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی شادی کی تصویر بھی دکھائی جسے دیکھ کر ان کی والدہ صدمے میں آگئی تھیں۔ وجے نے اپنے گھر کا ایک کارنر دکھایا جو ان کی تصویروں اور خوبصورت پینٹنگ سے بھرا ہوا ہے۔ ان تصویر کے درمیان عالیہ بھٹ کے ساتھ ان کی ایک شادی کی بھی تصویر تھی۔Vijay Varma and Alia Bhatt wedding pic
اس ویڈیو میں وجے نے عالیہ کے ساتھ اپنی 'شادی' کی تصویر سے متعلق ایک مزے دار کہانی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ عالیہ کے ساتھ ان کی یہ تصویر دارصل اپنی والدہ کے ساتھ کیا گیا ایک مذاق تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ ' یہ میری اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تصویر فلم ڈارلنگز کے سیٹ پر لی گئی تھی۔ یہ فوٹوشاپ تصویر ہے، ہم نے اسے شوٹ نہیں کیا ہے۔ میری والدہ یہ دیکھ کر بوکھلا گئیں اور انہوں نے کہا 'تم نے شادی کرلی؟ لیکن یہ ان کے ساتھ ایک مذاق تھا۔ اس ویڈیو میں اداکار نے اپنے جوتے والے کمرہ کا بھی دورہ کرایا۔ جہاں ان کے تمام جوتے شیشے کے کیسز میں رکھے ہوئے تھے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر میری ماں اسے ' جوتوں کا دکان' کہتی ہیں۔